اسلام آباد..وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور فیض آباد دھرنے کے پرامن خاتمے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،ڈی جی آئی ایس آئی،وزیر داخلہ احسن اقبال،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور دیگر اعلی حکام شریک ہیں۔وزیر داخلہ نے فیض آباد آپریشن پر بریفنگ دی۔ آرٹیکل 245کے تحت فوج کی طلبی اور دھرنا ختم کرانے کے لئے عدالتی احکامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امارات کا دورہ مختصر کرکے پاکستان واپس پہنچے ہیں ، ان کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔