Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھانوی کی ’’دھڑک‘‘ تیاری کے مراحل میں

 سری دیوی نے کئی برس تک بالی وڈ پر راج کیا اور اب ان کی بڑی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’’دھڑک‘‘نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔’’دھڑک‘‘ تیاری کے مراحل سے گزر رہی ہے، اداکار شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان فلم میں جھانوی کے مدمقابل ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ’’دھڑک‘‘ مراٹھی فلم سائرات کا ہندی ورژن ہے۔ ششانک کھیتان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 6 جولائی 2018 کو ریلیز ہوگی لیکن اس کا پہلا پوسٹر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم ’’دھڑک‘‘ کا پوسٹر شیئر کیا  جس میں جھانوی اور ایشان کو دکھایا گیا ہے جب کہ پس منظر میں صحرا ہے جہاں سورج ڈھل رہا ہے۔
 

شیئر: