Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شکایات اور غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، وزارت داخلہ

ریاض..... سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ غلط شکایات اور خود ساختہ معلومات پر مشتمل سمعی یا بصری کلپ کی ترویج میں حصہ لینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ وزارت داخلہ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ جو کچھ بھی شائع کریں یا سوشل میڈیا پر جاری کریں اس کے درست ہونے کی بابت اچھی طرح سے یقین حاصل کرلیں۔ وزارت داخلہ نے یہ انتباہ محکمہ احوال مدنیہ کیخلاف شکایات کی بابت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیو کلپ کے تناظر میں جاری کیا ہے۔ وزار ت داخلہ کا کہنا ہے کہ محکمہ احوال مدنیہ کیخلاف وڈیو کلپ میں جو دعوے کئے گئے تھے۔ محکمہ جاتی تحقیقات سے ثابت ہوگیا کہ وہ سب کے سب غلط تھے۔ وزارت داخلہ نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلایا کہ اس کے ماتحت تمام ادارے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مطلوب خدمات اور سہولتیں فراہم کرنے میں ادنیٰ فروگزاشت سے کام نہیں لیتے۔ وزارت داخلہ یہ بات ایک بار پھر ریکارڈ پر لانا چاہتی ہے کہ وہ شکایات و صول کرنے کا باقاعدہ طریقہ کار مقرر کئے ہوئے ہے جہاں بھی کسی بھی سعودی یا مقیم غیرملکی کو کسی طرح کی کوئی شکایت یا تکلیف ہو اسے مقررہ قوانین و ضوابط کے مطابق حل کیا جائے گا ۔ ای میل [email protected] یا ٹول  فری  8004399999 پر شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔ استقبالیہ مراکز بھی شکایتیں وصول کرتے ہیں۔

شیئر: