Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دن بھر چاق و چوبند رہنے کا نسخہ

 
ماہرین کے مطابق ہم دن بھر کام کرکرکے تھک جاتے ہیں ، رات بھر  آرام کرنے اور 3 وقت پیٹ بھر کے کھانے کے باوجود صبح اْٹھنے کے بعد سستی اور کاہلی کا شکار رہتے ہیں۔ ہم جو خوارک کھا رہے ہیں یا تو صحت بخش نہیں یا پھر خوراک میں اتنی توانائی نہیں کہ وہ ہمیں دن بھر چستی کیساتھ کام کرنے میں ہماری مدد کرے۔ 
مردوں میں وٹامنز یا معدنیات کی کمی کی وجہ سے تھکن کا احساس طاری رہتا ہے اور خواتین میں فولاد کی کمی کی وجہ سے۔اس وجہ سے آپ ہر صبح تھکے تھکے ، بیزار اور کمزوری کا شکار نظر آتے ہیں ، ہر وقت آرام کرنے کو دل چاہتا ہے اور کسی کام میں دل نہیں لگتا۔
 ہر وقت تازہ دم اور چاک و چوبند نظر آنے کے لیے درج ذیل نسخہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔
لہسن کے جوئے باریک کاٹ کر اور انگور کا رس ملا کر جار کو اچھی طرح بند کرکے دو ہفتوں کیلئے ایسی جگہ رکھیں جہاں دھوپ باقاعدگی سے آتی ہو۔  دو ہفتوں بعد تمام اجزاء کو نکال کر مشروب کو چھان لیں اور مشروب کو دوسرے شیشے کے جار میں ڈال دیں۔ اب ایک ہفتے تک دن میں 3 بار ایک چائے کا چمچ اس مشروب کو پئیں۔اس کے استعمال سے آپ کی دن بھر کی تھکاوٹ دور ہوجائے گی اور آپ ہر وقت چاق و چوبند نظر آئیں گے۔ اس انرجی ڈرنک کے اور بھی فوائد ہیں ، اس سے نہ صرف آپ کا وزن کم ہوگا بلکہ آپ کے چہرے پر پڑنے والی جھریوں اور داغ دھبوں کا بھی خاتمہ ہوگا۔
 
 

شیئر: