لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے دوسرے مرحلے میں سابق وزیر اور بی جے پی کے رہنما کلراج مشرا اور یوپی پولیس کے ڈی جی پی سلکھان سنگھ کے نام ووٹر لسٹ سے غائب ہونے کی وجہ سے بغیر ووٹ دیئے واپس ہوگئے۔واضح ہو کہ دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں وی وی آئی پی کے علاوہ ہزاروں لوگ ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ کے حق سے محروم رہے ۔لکھنؤ، غازی آباد اور وارانسی کے علاوہ دیگر مقامات سے بھی ووٹرلسٹ میں غلطی کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے ناخوشگواری کا اظہارکیا۔