الہ آباد ۔۔۔۔۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کئی مراکز پر ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین)کے خراب ہونے سے ووٹروں میں مایوسی پائی گئی جبکہ ای اوی ایم مشینوں کو بروقت ٹھیک کردیا گیا ۔ اینگلو بنگالی انٹر کالج ، سیکنڈری اسکول خسرو باغ، پرائمری اسکول شاہ گنج، نینی کے رنجیت پنڈت انٹر کالج ، کے این کاٹجو انٹر کالج ، سیکنڈری اسکول پی ایس سی اور دولت حسینی انٹر کالج کے ووٹنگ مراکز پر ای وی ایم کی خرابی کی وجہ سے پولنگ میں تاخیر ہوئی اور بعض مقامات پر انتخابات کے دوران گڑبڑکی شکایات موصول ہوئیں۔دریں اثناء ضلع مجسٹریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سامنے آنے والی تمام گڑبڑ اور تکنیکی غلطیاں فوری کارروائی کرکے دور کردی گئیں۔