Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب گھر پر بنائیں خوبصورت ہیئر کلر

کافی دو کھانے کے چمچ، مہندی دو کھانے کے چمچ ، کالا پتھرایک چٹکی ، زعفران ایک چٹکی ، خشک گلاب کی پتیاں ایک چوتھائی کپ ،وٹامن کا لوشن یازیتون کا تیل دو چائے کے چمچ ،پسی ہوئی سونف آدھا چائے کا چمچ  اورپسے ہوئے بادام دو چائے کے چمچ کو ایک پین میں ڈال کرعرق گلاب کی مدد سے مکس کرکے گاڑھا ساپیسٹ بنالیں اور چولہے پر رکھ کر 3 سے 4 منٹ کیلئے پکائیں۔ 
ٹھنڈا کرکے اپنے بالوں میں جس طرح بازاری کلر لگاتے ہیں، لگاکر کیپ پہن لیں ا ور تقریبادو گھنٹوں کیلئے لگارہنے دیں۔ دو گھنٹوں کے بعد آملے ریٹھے اورسیکا کائی سے بال دھولیں۔ اگر رنگ زیادہ گاڑھا کرنا ہوتو کالے پتھر کی مقدارایک چٹکی اور بڑھالیں مگردھیان سے کیونکہ کالے پتھر کازیادہ استعمال آپ کو نقصان بھی دے سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:بال رنگیں مگر احتیاط سے

شیئر: