Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل نے فولڈایبل فون بنانے کے لئے پیٹنٹ دائر کردیا

ایپل کمپنی کی جانب سیفولڈ ایبل آئی فون بنانے کے لئے پیٹنٹ دائر کردیا گیا ہے۔ ایپل کمپنی ایسا آئی فون بنانا چاہتی ہے جو کتاب کے مانند کھولا اور بند کیا جا سکے۔ رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی ایل جی کے ساتھ مل کر فولڈایبل فون متعارف کروائے گی۔ 
واضح رہے کہ سیمسنگ کمپنی بھی 2018 میں فولڈایبل فون متعارف کروانے کا اعلان کرچکی ہے جسے ممکنہ طور پر گلیکسی ایکس کا نام دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایل جی کمپنی بھی فولڈایبل ایل ای ڈی پینل بنا چکی ہے اور اب ایپل اور ایل جی کمپنی مل کر فولڈایبل فون متعارف کروانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
 

شیئر: