Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون ایکس صارفین کیلئے 360 ڈگری سیلفی سین فیچر متعارف

 ایپل کمپنی نے آئی فون ایکس رکھنے والے صارفین کے لئے 360 ڈگری سیلفی سین فیچر متعارف کروادیا ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کلپ ایپس کا آپشن استعمال کرنا ہوگا۔نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین 360 ڈگری سیلفی سین کے لیے مختلف جگہوں کے پسِ منظر کا انتخاب کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی منفرد فلٹرز بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ 360 ڈگری سیلفی سین کی تصاویر اور ویڈیوز میں صارفین اپنی پسند کا کوئی گانا بھی بیک گراونڈ میں لگا سکتے ہیں۔
ایپل کے ایپس پروڈکٹ مارکیٹنگ کے نائب صدر سوسان پریسکاٹ کے مطابق اس فیچر کی مدد سے کلپ ایپس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز بنانا آسان ہوجائے۔

شیئر: