Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوپ فرانسس کا دورہ میانمار ،روہنگیا مسلمان پُرامید

ینگون۔۔۔کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس4 روزہ دورے پر ینگون پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پوپ سے ملاقات کے بعد میانمار کے آرمی چیف من آنگ ہلینگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں کسی سے امتیازی سلوک نہیں ہوتا۔ آرمی چیف نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ بھی کی جس میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج ملک میں قیام امن کیلئے بہترین خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ پوپ فرانسس روہنگیا برادری کی حالت زار عالمی سطح پر نمایاں کرنے کی خاطر بنگلہ دیش اور میانمار کا دورہ کر رہے ہیں اور ان کا دورہ خطے میں امن کا باعث بنے گا۔ ادھر ہجرت کر کے بنگلہ دیش جانیوالے روہنگیا مسلمانوں کو امید ہے کہ پوپ فرانسس کے دورے سے ان کی مشکلات میں کمی واقع ہو گی۔
 
 

شیئر: