Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ نے مصر ، عراق اور نائیجریامیں دہشت گردی کی مذمت کردی

ریاض.... سعودی کابینہ نے شمالی سیناءکے شہر عریش کی الروضہ مسجد ، عراقی شہر کروک اور بغداد کے جنوب مشرقی علاقے النہروان کی مارکیٹ او رنائیجریاکے شہر موبی کی مسجد پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ منگل کو ریا ض کے قصر یمامہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت اجلاس میں کابینہ نے مصر ، عراق اور نائیجریا کو انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ جاں بحق ہونے والو ںکے اعزہ مصر ، عراق اور نائیجریا کی حکومتوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کے لئے شفائے کامل و عاجل کی دعا کی۔ قائم مقام وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عصام بن سعد نے اجلاس کے بعد بتایا کہ شاہ سلمان نے اجلاس کے آغاز میں کابینہ کو پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ،دوطرفہ تعلقات ، خطے کے تازہ حالات او رانہیں حل کرنے کیلئے کی جانیوالی مساعی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے امیر کویت کے پیغام ، روسی صدر ، ترک صدر اور مصری صدر کے ساتھ ٹیلی فونک رابطوں کے مضامین سے بھی مطلع کیا۔ کابینہ نے اسلامی فوجی اتحاد کی کانفرنس سے ولی عہد کے خطاب کی تائید وحمایت کی۔

شیئر: