Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر واٹ نہیں

ریاض.... سعودی بینکوں کے ترجمان طلعت حافظ ، تحفظ صارفین کی انجمن اور محکمہ زکوٰة و آمدنی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی کھاتیدار سے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر 5فیصد ویلیو ایڈڈٹیکس نہیں لیا جائیگا۔ اس حوالے سے اسکے برخلاف گردش کرنے والے تمام دعوے سراسر غلط ہیں۔ سعودی بینکوں کے ترجمان طلعت حافظ نے تفصیلات بتاتے ہوئے توجہ دلائی کہ سوشل میڈیا پر جو یہ دعویٰ کیا جارہاہے کہ اگر کسی کھاتیدار نے اپنے بینک کے سوا کسی اور بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی تو ایسی حالت میں اس سے 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ یہ دعویٰ سراسر غلط ہے۔ حقیقت سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔ سعودی بینک اپنے اکاﺅنٹ پر یہ بات پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ مالی خدمات مثال کے طور پر کرنٹ اکاﺅنٹ ، رقم جمع کرانے ، بچت اکاﺅنٹ اور زندگی کا بیمہ وغیرہ پر کوئی فیس نہیں ہوگی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ اگر کوئی کھاتید ار کسی بینک کو اسکی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے تو وہ محکمہ زکوٰة و آمدنی کے جاری کردہ نمبر 19993پر رابطہ کرکے شکایت درج کراسکتا ہے۔ تحفظ صارفین انجمن نے بھی سوشل میڈیاپر گردش کرنے والی مذکورہ اطلاع کی تردید کرتے ہوئے توجہ دلائی ہے کہ یکم جنوری 2018ءسے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لینے کی خبر درست نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:۔ ریاض کے گھر میں7ماہ میں 35بار آگ
 

شیئر: