دلیپ کمار کو نمونیا کے باعث آرام کا مشورہ
بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نمونیا میں مبتلا ہوگئے ۔ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیاہے۔ اداکار دلیپ کمار کے قریبی عزیز کی جانب سے ٹویٹر پر خبر دی گئی کہ دلیپ کمار کی حالت نارمل ہے۔ ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا میں یاد رکھنے کا پیغام بھی دیاگیاہے۔ واضح ہوکہ اداکار دلیپ کمار کی طبیعت کی خرابی سے متعلق کئی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ چند ماہ قبل وہ اسپتال میں داخل بھی رہے ہیں ۔حال ہی میں دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے اپنی شادی کے 51 سال مکمل ہونے پرتقریب منعقد کی تھی۔