انگلش ویمن بولر انایا شربسول مرد کرکٹرز سے آگے نکل گئیں
-
-
لندن: انگلش ویمن بولر انایا شربسول نے اپنے ملک کے مرد کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، انھیں پرسنالٹی آف دی ایئر کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔انایا شربسول کا انتخاب ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں ہند کے خلاف صرف 19 گیندوں پر 5 اور مجموعی طور پر 46 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کرنے پر کیا گیا جبکہ شربسول اس سے قبل کرسٹوفر مارٹن جینکس اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ حاصل کرنے والی تاریخ کی پہلی خاتون کرکٹر کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں تاہم اب انھیں جس اعزاز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ آخری مرتبہ اس اعزاز کیلئے این بیل 2013 کی ایشز سیریز کے بعد نامزد ہوئے تھے جبکہ مجموعی طور پر یہ ایوارڈ صرف 4 کرکٹرز جم لیکر (1956)، ڈیوڈ اسٹیل (1975)، این بوتھم (1981) اور اینڈر یوفلنٹوف (2005) کے حصے میں آیا ہے۔اس بار اس ایواڈ کیلئے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شربسول کے ساتھ محمد فرح (ایتھلیٹکس)، کرس فروم (سائیکلنگ)، لیوس ہیملٹن (فارمولا ون)، انتھونی جوشوا (باکسنگ)، ہیری کین (فٹبال)، جوہانا کونٹا (ٹینس)، جونی پیکاک (پیرالمپک ایتھلیٹ)، ایڈم پیٹی (سوئمنگ) اورجوناتھن ری (سپر بائکس) شامل ہیں۔