نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کا پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اعلان
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کےخلاف سیریز کے لئے اپنی ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا ۔ رسیم کرٹس کو زخمی راشیل پریسٹ کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والی سیم کرٹس14رکنی اسکواڈ کے ہمراہ 3ون ڈے اور4ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت کریں گی۔ایک اور ان فٹ کھلاڑی لیگ اسپنر ایرن برمنگھم ہیں جو یہ سیریز نہیں کھیلیں گی ۔باقی ٹیم انہی ارکان پر مشتمل ہیں جنہوں نے ورلڈکپ میں شرکت کی تھی۔ٹیم کی کوچ ہیڈی ٹفن نے کہا کہ وکٹ کیپر راشیل پریٹ تسلسل سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے سے فٹنس مسائل کا شکار ہیں اور ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کے فرائض کیٹی مارٹن ادا کریں گی۔کیٹی ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی وکٹ کیپنگ کرتی رہی ہیں۔ نیوزی لینڈ کےلئے اس حوالے سے پہلے بھی نمائندگی کر چکی ہیں۔سیریز کے ون ڈے میچزآئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے تحت 2021ءکے ورلڈ کپ کےلئے کوالیفائنگ راونڈ بھی ہیں۔ ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا پہلا ون ڈے31اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔