Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹی کی موت پر ماں نے خودکشی کرلی

تھانہ۔۔۔۔۔چارٹر ڈاکاؤنٹینٹ بیٹی کی موت کے بعد اس کی ماں نے بھی چھٹی منزل سے کود کر جان دیدی۔ پولیس کے مطابق ماں کی خود کشی سے قبل اس کی بیٹی نے نیند کی گولی کھاکر خود کشی کرلی تھی ۔ تھانہ کے وسنت ویہار میں رہنے والی 19سالہ چارٹر ڈاکاؤنٹینٹ کو نازک حالت میں جوپیٹر اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکی ۔ بیٹی کی موت سے غمزدہ ماں کا ذہنی توازن بگڑ گیا اور اُس نے عمارت کی چھٹی منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

شیئر: