آئی او ایس 11 آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کی جانب سے یہ شکایت سامنے آ رہی ہے کہ ٹائپنگ کے دواران آئی فون انگریزی لفظ ’’از‘‘ کو ’’آئی ایس‘‘ میں بدل دیتا ہے۔ اسی طرح’’ اٹ‘‘ بھی ’’آئی ٹی ‘‘میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایپل نے فولڈایبل فون بنانے کے لئے پیٹنٹ دائر کردیا
یہ مسئلہ آئی او ایس 11 کے ریلیز ہونے سے اب تک موجود ہے اور ایپل نے تاحال اس کو حل کرنے کے لئے کوئی اپ ڈیٹ جاری نہیں کی۔ اس سے قبل آئی او ایس 11 میں ہی ایک اور ٹائپنگ کا مسئلہ سامنے آیا تھا جس میں انگریزی حرف’’ آئی‘‘ کو موبائل خود ہی’’ اے‘‘ میں تبدیل کر رہا تھا تاہم اس مسئلے کو ایپل نے اپ ڈیٹ جاری کرکے حل کر دیا تھا۔