30نومبر 2017جمعرات کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” عکاظ“ میں صفحہ اول پر شائع ہونے والی سرخیاں کچھ اس طرح تھیں:۔
عکاظ
٭ امریکہ کی وفاقی عدالت نے آن لائن 700سے زیادہ علمی مقالات فروخت کرنے والی ہندوستانی کمپنی کےخلاف فیصلہ سنادیا۔ سیکڑوں اسکالر جعلی طریقوں سے ایم فل اور پی ا یچ ڈی کرنے کرانے میں ملوث
٭ انسداد بدعنوانی مہم کے تحت بند کئے جانے والے 600اکاﺅنٹ کھول دیئے گئے، اربوں ریال کے بدلے زیر حراست افراد کی رہائی شروع
٭ ایرانی عدلیہ بدعنوان ہے، ایرانی عوام بیزار ہوچکے ہیں، سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی للکار
٭ محکمہ زکوٰة اور بینکوں کی انتظامیہ نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس مقرر کرنے کے دعوﺅں کی تردید کردی۔
٭ کوئی سعودی ہواباز بلیک لسٹ نہیں، سعودی عریبین ایئرلائنز کی وضاحت
٭ 60دن کے دوران 64ہزار سعودی شہریوں کو روزگار کے مواقع مہیا کئے جائیں گے
٭ ایرانی کشتیوں کا مقابلہ پوری قوت سے کیا جائیگا، سعودی وزارت داخلہ
٭٭٭٭٭٭٭٭
مزید پڑھیں:۔ سعودی برطانوی سربراہ کانفرنس.....سعودی اخبارات