سعودی برطانوی سربراہ کانفرنس.....سعودی اخبارات
جمعرات 30 نومبر 2017 3:00
30نومبر 2017جمعرات کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الحیاة“ میں صفحہ اول پر شائع ہونے والی سرخیاں:۔
الحیاة:
٭ سعودی برطانوی سربراہ کانفرنس، خطے کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال
٭ خادم حرمین شریفین اور بلغاریہ کے وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال، 2معاہدے
٭ ایک سال کے دوران 6447افراد کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ آر پی جی میزائل اور بارودی سرنگوں میں استعمال کیا جانے والا مواد بھی پکڑا گیا، وزارت داخلہ
٭ یمنی معزول صدر علی صالح نے اپنے حامیوں کو حوثیوں سے ٹکر لینے پر اکسا دیا، داعش تحریک نے عدن کی وزارت خزانہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
٭ برسرپیکار فلسطینی گروپوںکو تنازع حل کرنے کیلئے غزہ میں ہنگامی اجلاس کی دعوت
٭ شمالی کوریا نے ایٹمی طاقت بننے کے جملہ وسائل جمع کرلئے
٭ شامی اپوزیشن نے 6ماہ کے اندر سیاسی حل تلاش کرنے کا عندیہ دیدیا
٭ عراق میں سرکاری فوج اور کرد عسکریت پسندپیش مرگ کے درمیان تال میل کیلئے امریکی فوج تعینات
٭٭٭٭٭٭٭٭