Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پاک_فوج_زندہ_باد، ہٹ لسٹ پر

پچھلے دو دن سے نون لیگ کے خلاف اور حمایت میں بہت سے ٹرینڈز جاری کیے گئے ۔ صارفین نے پاک فوج کی حمایت میں بھی ٹرینڈ بنا ڈالا۔ہیش ٹیگ #پاک_فوج_زندہ_باد لسٹ میں آتے ہی تیسرے نمبر پر پہنچ گیا اور5 گھنٹے تک اسی پوزیشن پر رہا۔کچھ ہی دیر بعد ایک نیا ہیش ٹیگ  #شکریہ_پاک_فوج لسٹ میں آتے ہی پہلے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔محب وطن پاکستانیوں نے آرمی سے اپنی محبت کا اظہار اپنی ٹویٹس میں اس طرح سے کیا:
پیدائشی فوجی،سلام نونہال
شانِ پاکستان پیج سے ٹویٹ کیا گیا:پاکستانی قوم ملک میں وسیع پیمانے پر آپریشن ردالفساد کروانے اورملکی مسائل حل کرنے میں گورنمنٹ کی مدد کرنے پر چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ کی شکر گزار ہے۔ 
کیتھرین نامی صحافی نے لکھا: تو نے للکار کے دشمن کو نست ونابود کیا،تیرا عزم ہے سلامتی، تجھے کون روک پائے گا، تیرا زادنہ سرحدوں پہ ہے سکون میری قوم کا، تیری عید گزرے محاذ پہ کہ یہ قوم خوشیاں منا سکے، تجھے نصرتیں ہو خدا کی، تیرے سامنے کون ڈٹ سکے ۔ 
ٹویٹر ایکٹوسٹ زیب افریدی نے کہا:پاک آرمی  اور اس قوم کا رشتہ جسم اور آکسیجن کا سا ہے،کوئی بھی اسے روک نہیں سکتا، جب تک کہ خدا نہ روکنا چاہے۔ 
مزید پڑھیں:#میرا_لیڈر_نواز_شریف،پی ٹی آئی کے مقابلے میں لیگیوں کا ٹرینڈ
بلال احمد نے کہا:بہت سی ایسی طاقتیں ہیں جو پاکستان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں۔پاک آرمی ان سب کے خلاف مضبوط چٹان ہے۔ 
پی ٹی آئی کے ٹویٹر ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹ میں کہا:ہم جنرل راحیل شریف سے محبت کرتے ہیں۔مسلم لیگ نون کی سوشل میڈیا ٹیم کو شرم آنی چاہیے جو انہیں برا بھلا کہتی ہے۔ 
پاکستانی ٹویٹروحیدہ ملک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا:کوئی بھی  پاک آرمی اور قوم کے درمیان محبت کو ختم نہیں کر سکتا۔کچھ سستے سیاست دان یہ سب کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن وہ ہمیشہ ناکام ہی رہیں گے۔
 
 
 

شیئر: