Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظفر نگر میں18مدارس کا رجسٹریشن منسوخ

لکھنؤ۔۔۔۔یوگی حکومت نے اُن مدارس کی منظوری منسوخ کرنا شروع کردی ہے جنہوں نے مدرسہ پورٹل پر اپنی معلومات آن لائن نہیں دیں۔مظفر نگر میں قائم 134مدارس میں سے18کی منظور ی منسوخ کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ اقلیتی بہبود افسر بھرت لال گوڑ نے بتایا کہ حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق مدرسہ بورڈ نے اپنا پورٹل بنایا ہے ۔ حکومت چاہتی ہے کہ جیسے تمام کالج آن لائن ہیں، اسی طرز پر تمام مدارس آن لائن ہوجائیں۔مظفر نگر کے134مدارس میں سے 116نے اپنی معلومات آن لائن فراہم کیں۔ باقی 18مدرسوں نے ابھی تک معلومات آن لائن نہیں کیں۔یاد رہے کہ 30اکتوبر معلومات آن لائن کرانے کی آخری تاریخ تھی، اس کے بعد ضلع کے 18مدارس کے لائسنس منسوخ کردیئے گئے۔

شیئر: