جرمنی کاشمالی کوریا سے سفارتی عہدیدار واپس بلانے کا اعلان
واشنگٹن۔۔۔ جرمنی نے شمالی کوریا میں تعینات اپنے ایک سفارتی عہدیدار کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ زیگمار گبرئیل نے کہا کہ شمالی کوریا کے تازہ میزائل تجربے پر یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے تاہم اس ملک سے جرمن سفیر کو واپس نہیں بلایا گیا ۔واضح رہے کہ جرمن وزیر خارجہ امریکہ کے دورے پر ہیں۔