Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ پیناسونک ایلوگا سی لانچ

پیناسونک کمپنی نے نیا اسمارٹ فون ایلوگا سی متعارف کروا دیا ہے۔فون 3 جانب سے بیزل لیس ہے جبکہ نیچے کی جانب بیزل دیے گئے ہیں۔ فون میں 5.5 انچ ڈسپلے ، میڈیا ٹیک پراسیسر  ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کا آپشن موجود ہے۔
فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 8 میگا پکسل ک فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔فرنٹ کیمرے اور فنگر پرنٹ سینسر کو فون کے فرنٹ پر نیچے کی جانب جگہ دی گئی ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 200 ڈالر ہے۔
 

شیئر: