Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک تہائی امریکی جوڑوں کے درد میں مبتلا

 واشنگٹن.... ایک تہائی سے زیادہ امریکی جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں جبکہ مٹاپے کی وجہ سے ملک بھر میں ایسے امریکیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں نے خبردار کیا کہ پچھلے اندازوں کے برعکس اب 58فیصد امریکی جوڑوں کے امراض میں مبتلا ہیں۔ اسی کےساتھ ساتھ مٹاپا بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر انسان کا وزن ایک پاﺅنڈ بڑھتا ہے تو اسکے گھٹنوں پر 4پاﺅنڈ کا دباﺅ بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2012ءکے مقابلے میں اس وقت جوڑوں کی تبدیلی کے آپریشن میں دگنا اضافہ ہوچکا ہے۔ ابتک 13 سے 20فیصد بالغ افراد جوڑوں کے درد کی شکایت لیکر اسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں۔ بوسٹن یونیورسٹی میں ہونے والی اس تحقیق کے نتیجے میں جو صورتحال سامنے آئی وہ انتہائی تشویشناک ہے۔

شیئر: