Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلیفورنیا میں زمانہ قدیم کی سمندری گائے کی باقیات

سانتاروزا آئی لینڈ، کیلیفورنیا.... ماہرین آثارقدیمہ کی ایک ٹیم نے سانتا روزاکے جزیرے کے قریب ایک ایسے ڈھانچے کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے جو حقیقتا”میناتی“ جیسی مخلوق کا ڈھانچہ ہے مگر سائنسدان اسے زمانہ قدیم کی سمندری مخلوق قرار دے رہے ہیں۔ واضح ہو کہ میناتی نما سمندری گایوں کا قد 13فٹ تک ہوتا تھا اورایسے جانور ڈھائی کروڑ سال قبل تک دنیا میں پائے جاتے تھے۔ واضح ہو کہ دنیا میں میناتی ایک انتہائی نایاب جانورہے اور میناتیوں کی جملہ اقسام میں سے اب صرف ایک قسم ڈگونگ کے وجود کا پتہ ملتا ہے اور ماہرین حیوانات یہ کہتے ہیں کہ ایسے میناتیوں کی بھی تین مختلف شاخیں ہیں او رمختلف علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔ واضح ہو کہ تازہ ترین دریافت لاس اینجلس سے تقریباً 50میل شمال مغرب میں واقع اس جزیرے میں گزشتہ موسم گرما میں ہوئی تھی اورکئی ماہ تک اسکی تجزیاتی رپورٹ جاری ہوئی ہے۔ رپورٹ کی تیاری میں امریکی جیولوجیکل سروے کے 2سائنسدانوں نے اہم کردارادا کیا۔

شیئر: