Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میزائل تجربے پر شمالی کوریا میں جشن

پیانگ یانگ۔۔۔شمالی کوریا نے حال ہی میں دور تک مار کرنے والے اپنے طاقت ورترین بین البراعظمی بلیسٹک میزائل (آئی سی بی ایم کے کامیاب تجربے کے بعد ملک بھر میں جشن منایا۔شمالی کوریا عوام کی جانب سے پیانگ یانگ کے کم اِل سنگ اسکوائر پر تقاریب اور بھرپور جشن منایا گیا۔ ان تقاریب میں شریک افراد کامیاب میزائل تجربے کی حمایت میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ ہم اس ہواسنگ 15 کے کامیاب تجربے کی خوشیاں منا رہے ہیں جو پوری دنیا کے سامنے شمالی کوریاکی طاقت اور عظمت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ 29 نومبر کو شمالی کوریا نے اپنے اب تک کے سب سے زیادہ طاقت ور ترین آئی سی بی ایم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
 

شیئر: