بریدہ.... قصیم ریجن کے متعدد شہروں اور قصبوں میں ہفتہ کو درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بریدہ، عنیزہ ، الرس کے علاوہ مختلف قصبوں میں ہونے والی بارش سے نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے۔ محکمہ کی اطلاعات کے مطابق آئندہ دنوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔