Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم پر پوپ کی معافی

 ڈھاکا۔۔۔پوپ فرانسس نے میانمار سے بے گھر ہونیوالے مسلمانوں پر ہوئے ظلم پر معافی مانگتے ہوئے ان کو حقوق دینے کا مطالبہ کیا۔دورہ بنگلہ دیش کے دوران پوپ فرانسس نے بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا مسلمانوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی اور ان کی دکھ بھری کہانی سنی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔بنگلہ دیش کے سرحدی علاقے کاکس بازار میں قائم مہاجرکیمپ سے 12 مرد، 2 خواتین اور 2 کمسن لڑکیوں سمیت 16 روہنگیا افراد دارالحکومت ڈھاکا پہنچے۔ تمام اراکین نے پوپ فرانسس سے ملاقات کی اور بچوں اور جوانوں کو حوصلہ دیا۔پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ہم آپ کے لیے زیادہ کچھ نہ کرسکیں لیکن آپ کا دکھ ہمارے دلوں میں ہے۔انھوں نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا کہ ان تمام افراد کی جانب سے جنھوں نے آپ کو سزا دی، جنھوں نے آپ کو دکھ پہنچایا اور دنیا کی بے حسی پر میں آپ سے معافی کا خواست گار ہوں۔
 

شیئر: