حیدرآباد.... کیرلہ کے ساحلی علاقوں اور جنوبی تاملناڈو میں سمندری طوفان ” اوکھی “کے زیر اثر زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے اور معمولات زندگی مفلوج ہوگئے۔ سمندری طوفان شمالی، شمال مشرقی ساحل کے قریب جزرہ لکشادریپ پر مرکوز ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی۔ ریاست کیرلہ کے 218ماہی گیر جو ساحل کے قریب سمندر میں پھنس گئے تھے محفوظ مقام پر منتقل کئے گئے۔کیرلہ میں ہلاکتوں کی تعداد 7ہوگئی ہے۔ چنئی کے چیف منٹسر پلانی سوامی نے سمندری طوفان کی تباہی کے پیش نظر صورتحال کا جائزہ لیا۔آئندہ 48گھنٹوں میں ہوا کا دباﺅ کم ہونے کی توقع ہے۔سمندری طوفان تاملناڈو کے شمالی علاقوں اور جنوبی آندھرا کے ساحلی علاقوں کی طرف آئندہ 4دن میں پیشرفت کریگا۔ اس حوالے سے صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے۔