لکھنؤ- - - - -مشرقی یوپی کے دیوریا ضلع میں ووٹ شماری کے دوران جم کر ہنگامہ ہوا ،لاٹھی ڈنڈے چلے اور پولیس نے بربریت کی مثال قائم کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز کالج کے احاطے میں جہاں ووٹ شماری ہورہی تھی وہاں جب سماج وادی پارٹی اور دوسری پارٹیوں کے متصادم کارکنوں پر لاٹھی ڈنڈے چلائے تو اس نے الیکشن ایجنٹوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی نہیں بخشا، انھیں بھی دوڑا کر بری طرح مارا جس سے انھیں داخل اسپتال کرنا پڑا ۔ہنگامے کی وجہ دیوریا کے نتائج کا اعلان نہیں ہوا کیونکہ وہاں تاخیر سے ووٹ شماری شروع ہوئی اور بیچ میں جھگڑا ہونے کی بنا پر ووٹ شماری کا عمل روکنا پڑا جس کی وجہ سے ووٹ شماری وقت پر مکمل نہیں ہوپائی تھی ۔یوپی کے کئی مقامات سے ووٹ شماری تاخیر سے ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔