بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
کوئٹہ ...بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویزفورس اور حساس ادارے نے کارروائی کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیا۔ آ ر پی جی سیون کے 181راکٹ اور172فیوز اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔آپریشن ردالفساد کے تحت لیویز اہلکاروں نے سوراف نالہ کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر آپریشن کیا تاہم گرفتاریوں سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔