سورت۔۔۔۔۔مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت والی (یوپی اے) حکومت کے 10برس کے دوراقتدار کو سب سے زیادہ بدعنوان قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر قیادت والی حکومت تھی۔ گجرات اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کے دوران پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوپی اے کے 10برس کے دور اقتدار میں وزیر اعظم کے عہدے پر ڈاکٹر سنگھ فائز تھے لیکن ان کے پاس اختیارات نہیں تھے۔ اس دوران ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری ٹھپ ہوگئی تھی ۔انہوں نے مودی حکومت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب حالات پوری طرح تبدیل ہوچکے ہیں۔ ہندوستان اب کاروباری دنیا میں 42ویں نمبر پر آگیا ۔