Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کمیشن کی سرد مہری سے بی جے پی کو کھل کھیلنے کا موقع ملا

لکھنؤ۔۔۔۔۔ سماج وادی پارٹی نے کہا کہ بی جے پی نے ہر ہتھکنڈے استعمال کئے اور جم کر سرکاری مشینری کا غلط استعمال کیا۔ پارٹی کے رہنما اتم پٹیل نے کہا کہ جیت کا ڈھنڈورا پیٹنے والی بی جے پی کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اس الیکشن میں رائے دہندگان میں اس کا اثر کافی کم ہوا ہے ۔ شہری بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی نے مجموعی طور پر 654سیٹوں پر امیدوار کھڑے کئے جن میں سے 470کوشکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ بی جے پی کے 11994کونسلروں اور چیئرمین کے امیدواروں میں 9812کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہا کہ اگر بیلٹ پیپر سے ووٹ کرائے جاتے تو ان کی پارٹی کے مزید میئر منتخب ہوتے۔انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کی سرد مہری سے بی جے پی کو کھل کھیلنے کا موقع ملا۔

شیئر: