Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی حکومت نے اصلی چہرہ دکھا دیا،اکھلیش

لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے بی جے پی حکومت نے اپنا اصلی چہرے دکھا دیا۔ یادو نے کہا کہ 29نومبر کو  بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالنے جارہے لوگوں کو حکومت کے ارادے کا اندازہ بھی نہیں ہوگا کہ اگلے دن ان پر بجلی شرح میں اضافے کا بوجھ پڑنے والا ہے ۔ یہ اضافہ غیر مناسب ہے جسے فوراًواپس لیا جائے۔ یادو نے کہا کہ ایس پی نے اپنے دور اقتدار میں بجلی کی پیداوار کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرکے 6500میگا واٹ سے 16500میگا واٹ بجلی کاہدف حاصل کیا تھا ۔اکھلیش نے کہا کہ سماج وادی حکومت کے دور میں گاؤں کے صارفین 50روپے فی کلو واٹ فکس چارج اور 20.2روپے فی یونٹ کے حساب سے بل ادا کرتے تھے جبکہ اب انہیں 80روپے فی کلو واٹ فکس چارج اور 50.5روپے فی یونٹ کے حساب سے بل ادا کرنا پڑیگا۔

شیئر: