Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طوفان اوکھی پہنچا مہاراشٹر اور گجرات

نئی دہلی۔۔۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان اوکھی لکشدیپ جزیرے سے ہوکر اب ساحلی صوبہ مہاراشٹر اور گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے تاہم محکمہ موسمیات کے سینیئر اہلکار  نےواضح کیا کہ بحیرہ عرب میں زیادہ رطوبت نہ ہونے سے طوفان کمزور پڑگیاتاہم بعض علاقوں میں بادل گرجنے اور تیزبارش کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیرالا اور تامل ناڈو کی طرح فی الحال طوفانی نہیں ہوگی۔کیرالا میں طوفان کے باعث ابتک12افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارناکلم میں تیز آندھی اور بارش میں 2افراد ڈوب گئے۔ تھرواننت پورم ، کولم ، الاپزہا، ارنا کلم ، تھریسور اور ملاپورم میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے قائم کیمپوں میں 6007افراد ٹھہرائے گئے ہیں۔

شیئر: