Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی حملہ ڈرامہ تھا، امریکی اسکالر

واشنگٹن ..... امریکی اسکالر ڈاکٹر کیون بیرٹ نے دعوی کیا ہے کہ ممبئی حملہ ڈرامہ تھا ۔ اس کا مقصد ہند کی جانب سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبائے جانا تھا۔ ہند، کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی قرار دیتا ہے مگر یہ غیر مسلح جدوجہد ہے۔ امریکی سیاسی تجزیہ نگار اور اسکالر ڈاکٹر کیون بیرٹ نے سابق امریکی صدر اوباما کی ہند میں لیڈر شپ تقریر پر شدید تنقید کی ہے۔انہوں نے اوباما کے ممبئی حملہ کے حوالے سے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ہند، کشمیر کی تحریک آزادی کو دبانے کے لئے جھوٹے آپریشن کرتا ہے۔ ممبئی حملہ بھی ہند کا ایک ایسا ہی جھوٹا آپریشن تھا جس میں امریکہ نے مدد کی تھی۔
 

شیئر: