Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہیل چیئر پر اسپتال سے نکلنے والی مریضہ کو کار نے ٹکر مار دی

عمان، اردن..... عمان کے ایک مقامی اسپتال کے قریب لاپروا اور خوفناک ڈرائیونگ کاایک ہولناک مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک معذور مریضہ جو وہیل چیئر پر تھی اسپتال میں چیک اپ کے بعد گھر جانے کے بعد اسپتال سے باہر آئی اور سڑک پار کرکے اپنی کار تک پہنچنے کی کوشش ہی کر رہی تھی کہ دائیں جانب سے ایک تیز رفتار کار اچانک سامنے آگئی اور اس نے خاتون کو زور دار ٹکر مار دی جس کے بعد خاتون جو پہلے ہی معذور تھیں سڑک پر گر گئیں ۔ صورتحال دیکھ کر کار ڈرائیور نے بھی گاڑی رو ک دی اور دیگر لوگ بھی موقع پر جمع ہوگئے۔ اس حوالے سے جو وڈیو جاری ہوئی ہے اس میں بیچاری خاتون برقعہ میں نظرآرہی ہیں۔ دیکھنے والوں کا کہناہے کہ یہ خاتون کی انتہائی بدقسمتی تھی کہ وہ ایسے وقت میں اسپتال سے باہر نکلیں جب ہوش و ہواس سے بیگانہ ا فراد سڑک پر گاڑی چلا رہے تھے۔ معذور خاتون کی وہیل چیئر کو ایک دوسری عورت چلا رہی تھی۔ وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ وہ شاید گھر سے اپنی کار کے آنے کا انتظار کررہی تھی۔

شیئر: