واشنگٹن ..... امریکی صدر ٹرمپ نے ایف بی آئی کو پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی سے کہا تھاکہ وہ قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن کے رو سے تعلقات کے بارے میں تفتیش ختم کردیں۔ انتخابات سے پہلے جب معلوم ہوا کہ ہیلری کلنٹن نے وزارت خارجہ کے امور چلانے کیلئے اپنی نجی ای میل کو استعمال کیا تھا تو ان کے خلاف ایف بی آئی نے تحقیقات کی تھی لیکن مجھ پر اور میری ٹیم پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تھا۔ یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر مولر نے ادارے کے ایک اہلکار کو تحقیقات سے ہٹا دیا تھا جب انکے بارے میں معلوم ہوا کہ انہوں نے ٹیکسٹ پیغامات میںصدر ٹرمپ کے خلاف بیانات دیئے تھے۔