Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی ریاض میں شراب بنانے اور فروخت کرنیوالے گرفتار

غیر قانونی طور پر مقیم ایتھوپیا کے 2باشندوں کے گھر سے شراب ضبط کر کے تلف کر دی گئی
جدہ (ارسلان ہاشمی) ریاض کے جنوبی علاقے میں پولیس نے شراب تیار کرکے فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ریجنل پولیس ترجمان نے اردو نیوز کو بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم کے دوران پولیس ٹیم نے شہر کے جنوبی علاقے میں ایک مشکو ک گھر میں چھاپا مارا جہاں سے 2 ایتھوپی باشندوں کو گرفتار کیا جنہوں نے اپنی رہائش پر شراب کشید کرنے کی بھٹی لگائی ہوئی تھی ۔ ملزمان کو گرفتار کرکے ضبط شدہ شراب تلف کر دی گئی ۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمان غیرقانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے جنہو ںنے اپنے گھر میں شراب کا اڈا قائم کیا ہواتھا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کر کے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ۔ ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مملکت کے تمام شہروں اور علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہو جاتے ۔ 

شیئر: