جدہ میں رواں ہفتہ کے آخر تک گرد وغبار کا طوفان ہوگا
جدہ: جدہ میں رواں ہفتہ کے آخر تک اور خاص طور پر جمعہ کے دن گرد وغبار کا طوفان ہوگا۔
بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں سردی کی لہر کا گزر ہوگا جس کے باعث جمعرات کو تیز ہوا کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔ تیز ہوا کے باعث موسم گرد آلود رہے گا جس کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی۔