راولپنڈی ... قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے دفاع کے ارکان پر مشتمل وفد نے کنٹرو ل لائن کے چکوٹھی اور نیزہ پیر سیکٹر کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو کنٹرول لائن کی صورتحال ، ہندوستانی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں ، بے گناہ شہریوں کی ہلاکت اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی سمیت جانی ومالی نقصانات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وفد نے ہند کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور مقامی آبادی کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے پیشہ وارانہ اورموثر جواب کو سراہا۔ پارلیمانی وفد نے تجارتی مرکز کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں کنٹرول لائن کے راستے پاک وہند کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔