ماسکو۔۔۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ نیٹو کو چاہئے کہ وہ افغانستان میں منشیات کیخلاف مہم پر توجہ دے۔ماسکو میں منشیات کیخلاف مہم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید کی جا رہی تھی کہ نیٹو افغان حکومت کے ساتھ تعاون کر کے اس ملک میں منشیات کی پیداوار کو کم کرنے کی کوشش کرے گی۔انھوں نے کہا کہ قابل افسوس بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے انسداد منشیات و جرائم کے ادارے یو این او ڈی سی کے حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوا ہے۔