Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس: برفیلی سڑک پر گاڑی کو بریک لگانیوالا ڈرائیور

 پینزا ، مغربی روس.... یہاں جاری ہونے والی خفیہ وڈیو اتنی مضحکہ خیز ہے کہ اسے دیکھ کر آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ کیمرے سے تیار کردہ وڈیو میں ایک مقامی ڈرائیور شہر کی برفیلی سڑک پر  اپنی کار کو بریک لگانے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی کھڑی کرنے کیلئے اس نے بریک لگایا اور پھر کار سے باہر اتر گیا۔ مگر سڑک برفیلی ہونے کی وجہ سے کار پھسلنے لگی جسے دیکھ کر وہ کار کے پاس آیا اور اسے روکنے کی سر توڑ کوششیں کرتا نظرآیا۔ ایک وقت ایسا آیا کہ جب ڈرائیور اپنی اس احمقانہ کوشش کے دوران خود اپنی  کار کے نیچے آکر ہلاک ہونے سے بال بال بچا۔ ڈرائیونگ ماہرین کا کہناہے کہ سڑک جیسی بھی ہو گاڑی سے اترنے سے قبل بریک لگانا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ ہینڈ بریک لگانا بھی ضروری ہوتا ہے ورنہ گاڑی یقینی طور پر حرکت میں آسکتی ہے۔ واضح ہو کہ پینزا شہر نسبتاًگرم موسم  سرما کے حوالے سے مشہور ہے مگر اس بار یہاں کچھ زیادہ ہی برفباری ہوئی ہے اور درجہ حرارت10 ڈگری منفی تک پہنچ چکا ہے  اور ریکارڈ  کے مطابق  ایک مرتبہ یہاں کاکم سے کم درجہ حرارت منفی 50تک پہنچ گیا تھا۔

شیئر: