روسی صدر کے ایلچی کی ریاض آمد
ریاض .... روسی صدر کے قاصد برائے مشرق وسطیٰ و افریقہ نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکریٹری خارجہ برائے پروٹوکول عزام القین اور مملکت میں متعین روسی سفیر نے استقبال کیا۔ اس موقع پر پروٹوکول کا نمائندہ بھی موجود تھا۔