امریکہ نے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ہیں، طاہر اشرفی
لاہور: پاکستان علماء کونسل نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کی مذمت کردی ہے۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا یہ فیصلہ عالمی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا باعث ہے۔ انہوں نے مشرق وسطی کے امن واستحکام کے لئے فیصلے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی صدر کے فیصلے سے متعلق مشترکہ اقدام اٹھایا جائے۔
بیت المقدس بحران سے متعلق تمام خبریں ایک صفحہ پر پڑھنے کے لئے کلک کریں