Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیپ اسٹک کا استعمال فائدہ مند یا نقصان دہ ؟

چپ اسٹک کی تہہ ہونٹوں کی جلد کو نرم و ملائم اور صاف رکھتی ہے لیکن اس کے باقاعدہ استعمال سے اسکی ضرورت بڑھتی ہی چلی جاتی ہے .  ہونٹوں کی اوپری جلد سے مردہ خلیات کو صاف کرنا درست عمل ہے لیکن اگر مختلف کاسمیٹکس کے استعمال سے یہ عمل مسلسل ہو تو ہونٹوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے . چیپ اسٹک کی موٹی تہہ یوں بھی ہونٹوں کو نمی اور آکسیجن پہنچنے میں رکاوٹ کا  سبب بنتی ہے . اس لیے ایسی چیپ اسٹک کا استعمال بالکل ترک کردیں جس میں سیلی سائیکلک ایسڈ موجود ہو . چیپ اسٹک کا استعمال کرتے وقت ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کے اجزاء ہونٹوں کے لیے مناسب ہوں . ہونٹوں کی جلد کو نرم اور تروتازہ رکھنے کے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں پانی پینے سے جسم سے کیمیائی اجزاء اور زہریلے اور نقصان دہ مادے باہر نکل جاتے ہیں جس سے جلد خوبصورت اور شاداب نظر آتی ہے۔
 
 

شیئر: