نئی دہلی۔۔۔۔سینیئر وکیل اور کانگریس کے رہنما کپل سبل نے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں اجودھیا معاملے میں کبھی بھی سنی وقف بورڈ کی نمائندگی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کبھی معلومات حاصل کئے بغیر تبصرہ کردیتے ہیں۔ مودی اور امیت شاہ نے کہا کہ میں نے سنی وقف بورڈ کی نمائندگی کی ہے لیکن میں سپریم کورٹ میں کبھی بھی سنی وقف بورڈ کا وکیل نہیں رہا۔اجودھیا کا فیصلہ عدالت کریگی۔ انہوں نے کہا کہ شاید آپ خود سے جیت جائیں لیکن اگر آپ اپنے بارے میں ہی سوچتے رہیں گے تو ہندوستان ہار جائیگا۔