زرین خان اور شاہد آفریدی کی وڈیو
بالی وڈ اداکارہ زرین خان اور پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی ایک تصویر سماجی رابطوں کی سائٹ پر کافی وائرل ہورہی تھی تاہم ایک تازہ وڈیو سامنے آئی ہے جودبئی میں شروع ہونےوالی کرکٹ ٹی ٹونٹی لیگ کی پروموشن کیلئے بنائی گئی ہے جس میں شاہد آفریدی اور زرین خان اپنے پختون ہونے پر فخرکرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کرکٹ لیگ کے سماجی رابطوں پر اس وڈیو کو کرکٹ ایونٹ کی پروموشن کیلئے پیش کیاگیا ہے۔اداکارہ زرین خان کرکٹ ٹی ٹونٹی لیگ کی سفیر ہیں جبکہ پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی اس لیگ کے کپتان ہیں۔