Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معین علی انگلش ٹیم کی قیادت کرینگے

پرتھ:انگلینڈ کے معروف آل راونڈرمعین علی پہلی مرتبہ انگلش ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے پرتھ میں کل سے شروع ہو نے والے2روزہ وارم اپ میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔یہ میچ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کھیلا جائے گا جس کے دوران انگلش ٹیم کے دیگر سینیئر کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیا جا رہا ہے تاکہ وہ تیسرے ایشز ٹیسٹ کےلئے تازہ دم ہو سکیں۔معین علی فٹ نہ ہو نے کی وجہ سے اس دورے کے ابتدائی 2 وارم اپ میچوں میں شرکت سے محروم رہے تھے ۔بولنگ کےلئے استعمال ہو نے والی انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے معین علی اب تک اس سیریز میں صرف 2وکٹیں حاصل کر پائے ہیںجبکہ ان کے حریف آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون11وکٹیں لے چکے ہیں۔اس میچ میں انگلش ٹیسٹ اسکواڈکے وہ 4کھلاڑی بھی شامل ہوں گے جو ابتدائی2ٹیسٹ میچوں کا حصہ نہیں بن سکے ۔ ان میں گیری بیلنس، بین فوکس اور میسن کرین شامل ہیں جبکہ باقی ٹیم انگلینڈ کے لائنز اسکواڈ کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں فاسٹ بولر مارک وڈ نمایاں ہیں جو ٹیسٹ اسکواڈ کے رکن بھی بن سکتے ہیں۔

شیئر: