مائک پنس سے ملاقات ملتوی کرنے کے منفی نتائج ہوں گے
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے حکام نے کہا ہے کہ نائب صدر مائک پنس سے فلسطینی صدر کی ملاقات ملتوی کرنے سے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔ نائب صدر مائک پنس جدول کے مطابق علاقہ کا دورہ کریں گے ۔ انہیں امید ہے کہ محمود عباس سے طے شدہ ملاقات ہوگی۔ واضح رہے کہ فلسطینی انتظامیہ نے امریکہ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے پر کسی بھی امریکی عہدیدار سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
بیت المقدس تازہ ترین، یہاں کلک کریں